یہ میرا اور میری قوم کے بچوں کی زندگی کا سوال ہے ۔۔ ماہرین اللہ کو حاضر ناظر جان کر رپورٹ تیار کریں ۔۔ سپریم کورٹ نے بڑے اقدامات اٹھانے کی تیاریاں کر لیں

19  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نےغیرمعیاری اور مضر صحت دودھ کیس کی سماعت کےدوران ملکی اور غیر ملکی ڈبہ بند دودھ کے لیبارٹری تجزیے کا حکم دیدیا۔ اپنے ریمارکس میں عدالت نے کہا کہ میرے اور قوم کے بچوں کی صحت کا معاملہ ہے، ماہرین اللہ کو حاضر ناظر جان کے بلا خوف ایمانداری سے رپورٹ تیار کریں۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں غیرمعیاری اورمضر صحت دودھ کی خرید و فروخت کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے تمام ملکی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ڈبہ بند دودھ کے لیبارٹری تجزیے کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ،ویٹرنری یونیورسٹی لاہور اور پی سی ایس آئی آر کے ماہرین کو حکم دیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہر گھر میں بچہ دودھ پیتا ہے، یہ میرے اور قوم کے بچوں کی صحت کا معاملہ ہے، ماہرین ایمانداری سے بلاخوف و رعایت رپورٹ تیار کریں۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ سے بھی دودھ خریدکر ماہرین کو فراہم کیا جائے۔عدالت نے کہا کہ یہ ذمہ داری حکومت کی ہے مگر عدلیہ کو کام کرنا پڑ رہا ہے۔ عدالت نے حیدررسول مرزا ایڈووکیٹ کو اس سلسلے میں کوآرڈینیٹر مقرر کردیا ۔عدالت نے مضر صحت دودھ کیس پر مزید کاروائی 4 ہفتوں تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…