پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

راؤ انوار ایم کیو ایم کے گلے کا کانٹا بن گیا،وسیم اختر اور ان کے وکیل کے سنگین الزامات،بات بڑھ گئی

datetime 17  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وسیم اختر کے خلاف درج مقدمات کے تفتیشی افسران کو طلب کرلیاہے۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ 12 مئی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران وسیم اختر کے وکیل خواجہ نوید نے عدالت کے روبرو اپنے موکل کے حق میں دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 12 مئی کے کسی مقدمے میں وسیم اختر کا نام شامل نہیں، مقدمات میں رابطہ کمیٹی کے کیف الوری اور دیگر کے نام شامل تھے، وسیم اختر کو بعد میں مقدمات شامل کیا گیا۔ یہ کام راؤانوار کے ہیں جو وزیراعلی سندھ کو بھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔دوران سماعت وسیم اختر نے فاضل جج کے رو برو کہا کہ سندھ کا پولیس کا ایک افسر ہمارے پیچھے پڑا ہوا ہے، جسے کہیں اور سے ہدایات مل رہی ہیں، سانحہ 12 مئی سے متعلق مقدمے میں نامزد کئے جانے کے بعد ان کا نام 39 ایف آئی آرز میں شامل کیا گیا، ایک ہی دن میں 20 مقدمات درج ہوئے، جن مقدمات میں ایم کیوایم رہنماؤں کو نامزد کیا گیا، وہ صرف تالیاں بجانے کے ہیں۔28 مقدمات میں یہ الزام ہے کہ انہوں نے تالیاں بجائیں۔ جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ان کے خلاف تمام مقدمات کو سنا جائے گا، جج کے ریمارکس پر وسیم کا کہنا تھا کہ مقدمات میں بے گناہی ثابت کرنے کے لیے کئی برس لگیں گے، ضمانت پر رہائی ان کا حق ہے، انہیں کراچی کے عوام کی خدمت کے لیے ضمانت دی جائے۔سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ 12 مئی کے مقدمات میں نامزد ایک ملزم نے واقعے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ بعد ازاں عدالت نے وسیم اختر کے خلاف درج 3 مقدمات کے تفتیشی افسران کو کیس سے متعلق تفصیلات سمیت فوری طلب کرلیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ مقدمات کا سامنا کروں گا لیکن شہر کے مفاد میں مجھے ضمانت دی جائے تا کہ میں کراچی کی خدمت کر سکوں۔ بانی متحدہ کے پاکستان مخالف بیانات کو اون نہیں کرتا اس طرح کے بیان غداری کے زمرے میں آتے ہیں۔ایک سوال کے جواب پر مئیر کراچی نے کہا کہ ہم ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ہمارے آبااجداد نے اس ملک کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں ماضی میں ہونے والی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں مجھ سے بھی غلطیاں ہوئی ہوں گی مگر اب آگے بڑھنے کا وقت ہے اور اس شہر کو ترقی یافہ شہر بنانے کا وقت ہے ۔سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب پر وسیم اختر نے کہا کہ مجھ پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہے ہم سب فاروق ستار بھائی کے ساتھ ہیں انہوں نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو بھی متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو بھول کر آگے کی طرف بڑھنے کا سوچا جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…