منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’ایم کیو ایم پالیسی کی دھجیاں‘‘ کارکنوں نے کراچی میں الطاف حسین کی سالگرہ شاندار انداز میں منا ڈالی‘ کیا ہوتا رہا؟

datetime 17  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) متحدہ قومی موومنٹ کی طلبہ تنظیم آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او) نے ایم کیو ایم پاکستان کی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے الطاف حسین کی سالگرہ منائی۔اے پی ایم ایس او کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ تنظیم کے چیئرمین سرفراز احمد صدیقی الطاف حسین کی 63ویں سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں۔خیال رہے کہ ایم کیو ایم گزشتہ برس تک 17 ستمبر کو الطاف حسین کی سالگرہ کے دن کے طور پر بھر پور انداز سے مناتی تھی، تاہم گزشتہ ماہ 22 اگست کو الطاف حسین نے کراچی پریس کلب کے باہر اور امریکا میں کارکنوں سے خطاب میں پاکستان کے خلاف نعرے لگائے اور وطن عزیز کو اس دنیا کے لیے ناسور قرار دیا جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے قائد تحریک سے قطع تعلق کر دیا اور پارٹی کو پاکستان سے چلانے کا اعلان کیا۔
رواں برس 17 ستمبر کو الطاف حسین 63 برس کے ہو گئے ہیں اور اے پی ایم ایس او کے چیئرمین سرفراز احمد صدیقی جو کیک کاٹ رہے ہیں اس پر بھی 63 کا ہندسہ لکھا ہوا ہے جس سے واضح ہورہا ہے کہ یہ تصاویر رواں برس کی ہی ہیں۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم نے پارٹی کے آئین میں ترمیم کرکے الطاف حسین کا نام قائد تحریک کے طور پر بھی اس سے نکال دیا ہے جبکہ پارٹی پرچم پر بھی اب الطاف حسین کے بجائے صرف انتخابی نشان پتنگ پرنٹ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سیاسی حریف خاص طور پر متحدہ قومی موومنٹ چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے نام سے نئی جماعت بنانے والے کراچی کے سابق میئر مصطفیٰ کمال یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان نے لندن میں مقیم الطاف حسین سے اپنا تعلق ختم نہیں کیا بلکہ وہ اپنے قائد سے احکامات لے رہے ہیں۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے لندن سیکریٹریٹ میں بھی الطاف حسین کی سالگرہ منائی گئی جبکہ وہاں الطاف حسین نے خود کیک نہیں کاٹا بلکہ ان کی جگہ ندیم نصرت نے کیک کاٹ کر ان کی سالگرہ منائی، کیک پر واضح طور پر قائد تحریک لکھا ہوا تھا، جس سے یہ تاثر دینے کی کوشش نظر آتی ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت تاحال الطاف حسین کے پاس ہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…