کراچی (این این آئی)چالان کے مطابق وسیم اختر نے اعتراف کیا ہے کہ نائن زیرو پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو کراچی نہیں آنے دینا ان کی ہدایت پر شاہراہ فیصل کو کنٹینر لگا کر سیل کیا گیاانسداد دہشت گردی عدالتوں کے منتظم جج نے سانحہ 12 مئی میں مئیر کراچی وسیم اختر اور دیگر کے خلاف ایک اور چالان منظور کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر کے خلاف دو کیسز انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کردیئے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کے روبرو سانحہ بارہ مئی مقدمے کی سماعت ہوئی ، پولیس کی جانب سے ملزمان کا چالان پیش کیا گیا جسے عدالت نے منظور کرلیا ،چالان کے مطابق وسیم اختر نے اعتراف کیا ہے کہ نائن زیرو پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو کراچی نہیں آنے دینا ان کی ہدایت پر شاہراہ فیصل کو کنٹینر لگا کر سیل کیا گیا۔پولیس کی جانب سے پیش کئے گئے چالان میں ملزمان پر جلاو گھیرا، اقدام قتل اور توڑ پھوڑ کے الزامات عائد ہیں،کیس میں بائیس ملزمان مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہے۔ وسیم اختر اور دیگر پر اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کا کیس تھانہ ملیر سٹی میں درج ہے جس کا بھی چالان آج عدالت نے منظور کرلیا ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں