اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ سرکاری حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وکیل کے مطابق محمد سلمان اور محمد خالد نامی دو افراد جن کا تعلق ایم کیو ایم سے بتایا جا رہاہے کو تھانہ شاہراہ نور جہاں کی حدود سے سرکاری اہلکاروں نے گرفتار کیا ۔ گرفتاری کی تاریخ درخواست میں 8 ستمبر بیان کی گئی ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے دونوں افراد کی گرفتاری سے متعلق ابھی تک کوئی رپورٹ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی ان افراد کی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے جس پر سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ جس کی سربراہی جسٹس عرفان سعادت کر رہے ہیں نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ پولیس سمیت دیگر حکام کو 26 ستمر کے نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت میں طلب کر لیا ہے ۔
سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی رینجرز کو نوٹس جاری کر دیا
16
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں