اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مفتی عبدالقوی کو پولیس نے لانگے باغ میں نماز عید کی ادائیگی سے روک دیا ہے جس پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنےوالے مفتی عبدالقوی نے اپنے مدرسہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر باقی ملک میں نماز عید کھلے میدانوں میں ہوئی تو ہم بھی عید کی نماز لانگے باغ میں ہی ادا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی نے ملتان میں اپنے مدرسے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ان کو حکم جاری کیا ہے کہ لانگے باغ میں عید کی نماز ادا نہیں کی جائی گی کیونکہ کھلے میدان میں نماز کی ادائیگی سے حکومت کی جانب سے منع کر دیا گیا ہے ۔
مفتی عبدالقوی نے مزید کہا کہ لانگے باغ میں نماز کی ادائیگی 1936 سے کی جارہی ہے اور اگر باقی ماندہ ملک میں نماز ادائیگی کھلے میدانوں میں ادا کی گئی تو ہم بھی لانگے باغ میں ہی نماز ادا کریں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے قندیل بلوچ کے حوالے سے سوال پوچھا تو جواب می مفتی صاحب نے کہا کہ یہ پریس کانفرنس عید کی نماز کے حوالے سے بلائی گئی ہے قندیل بلوچ کے لئے نہیں ۔
واضح رہے کہ ملتان میں نماز عید کھلے میدانوں میں ادا کرنے پر پابندی عائد کی دی گئی ہے جس کی وجہ سیکیورٹی وجوہات بیان کی جا رہی ہیں جب کہ مفتی عبدالقوی نے اس کے جواب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کر دیئے ہیں۔