لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف نے فوج کو پیغام دیا ہماری طاہر القادری سے صلح کروادیں مگر طاہر القادری نے صاف انکار کر دیا ہے ‘فوج بھی ملک میں پانامہ لیکس کے معاملے کا حل چاہتی ہے ‘پانامہ لیکس کے خلاف پوری قوم کر پشن کے خلاف متحد ہے ‘اگر نوازشر یف جہا نگیر کر امت کے ساتھ نہیں چل سکے تو وہ کسی کے بھی ساتھ نہیں چل سکتے ۔ ہفتے کے روز اپنے ٹی وی انٹر ویو میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کے جانے میں ابھی بہت ٹائم ہے کسی بھی وقت اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے مئے فےئر کے فلیٹس کی فروخت شروع کر دی ہے کیونکہ انکو صاف نظر آرہا ہے کہ صرف اپوزیشن ہی نہیں افواج پاکستان بھی ملک میں کر پشن کا خاتمہ اور مکمل احتساب چاہتی ہے جسکے لیے افواج پاکستان نے حکومت پر بھی واضح کر دیا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے کو حل کیا جائے ۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نوازشر یف نے فوج کو پیغام دیا ہماری طاہر القادری سے صلح کروادیں مگر طاہر القادری نے صاف انکار کر دیا ہے اور (ن) لیگ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حساب دینا ہی پڑ یگا ۔