جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نادراکی انعامی سکیم ۔۔۔شروع ہوگئی

datetime 10  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نادراکی طرف سے قومی شناختی کارڈز کی تصدیقی مہم جاری ہے اورجعلی شناختی کارڈزرکھنےوالوں کی نشاندہی کرنےپرانعامات بھی دئیے جارہےہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں جعلی شناختی کارڈزکی نشاندہی کرنیوالےافرادکے اعزازمیں تقریب کا انعقادکیاگیا۔ان کی حوصلہ افزائی کےلیے ان میں چیک کئےگئے۔چیئرمین نادراعثمان یوسف مبین نے 14 افراد میں انعامی چیک تقسیم کیے۔انعام حاصل کرنے والوں میں دس ہزار سے 80 ہزار تک کے چیک تقسیم کئے گئے۔چئیرمین نادراکےمطابق اطلاع دہندگان کےنام اورشناخت کو صیغئہ رازمیں رکھا جائے گا۔ وزارت داخلہ کیجانب سےاطلاع دہندگان میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیےگئے۔اس کے علاوہ جعلی شناختی کارڈبنانے والےنادراملازمین کیخلاف ملک گیرکریک ڈاؤن جاری ہے۔وزارت داخلہ کےمطابق 18ملازمین کےخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جبکہ 8اہلکارگرفتارکئےگئےہیں۔10نادراملازمین کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جارہےہیں۔ان ملازمین کی نشاندہی شناختی کارڈزتصدیقی مہم کےذریعےہوئی تھی۔ وزیرداخلہ کا کہنا ہےکہ نادراکوپاکستان کی شہریت بیچنےوالوں سےپاک کرینگے۔ عیدکےبعدکارروائی کادوسرامرحلہ شروع ہوگا۔چیرمین نادراکاکہناتھاکہ جعلی شناختی کارڈکی نشاندہی کرناقومی فریضہ ہے اورانعام لیناایک کارکردگی کی علامت ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جعلی شناختی کارڈزوالوں کی نشاندہی کریں اورانعام پائیں ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…