اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں گرد چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، شمالی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر) میں اتوار کو بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور لاہور ڈویژنوں)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پیر سے بدھ تک مختلف مقامات پر گرد چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔