منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

رائے ونڈمارچ ،ن لیگی وزیرکی عمران خان کوکھلی دھمکی ،تحریک انصاف کے رہنماکادبنگ جواب

datetime 10  ستمبر‬‮  2016 |

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن ) کے رہنما اوروزیر مملکت عابد شیر علی نے عمران خان کے رائے ونڈ مارچ پر پتھراؤ کی دھمکی دے دی اور کہا ہے کہ پتھراؤ کرنے سے کارکنوں کو نہیں روک سکتے ان کے اپنے جذبات ہیں دوسری جانب عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم نے چوڑیاں نہیں پہنی، پتھر کا جواب اینٹ سے دیں گے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ اور جلسے کے اعلان پر کہا ہے کہ عمران خان جس گلی سے گزریں گے نواز شریف کے چاہنے والے ان کا استقبال کریں گے اور انہیں پتھر ماریں گے، کارکنوں کے اپنے جذبات ہیں اگر وہ پتھر ماریں گے تو ہم نہیں روکیں گے۔انہوں نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری پر الزام عائد کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤ ن میں 14 افراد کو خود طاہر القادری نے قتل کرایا،طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔عابدشیرعلی کی دھمکی کاایک نجی ٹی وی پرجواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ عابد شیر علی نے کہاں سے تعلیم حاصل کی ہے؟ یہ تو بدتمیزی ہے، عابد شیر علی جیرا بلیڈ نہ بنیں ہم نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں، ہم انہیں کھلا چیلنج کرتے ہیں اگر ان میں ہمت ہے تو ہمیں پتھر مار کر دکھائیں، ہم پر پتھر آئے تو پتھر کا جواب اینٹ سے دیں گے خاموش نہیں بیٹھے گے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز ایک میڈیا سیل چلا رہی ہیں جس میں طلال چوہدری بھی شامل ہیں یہ بدتمیزیاں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی جاتی ہیں، یہ مہذب نہیں جاہلوں والی حرکت ہے، ہم جس گلی سے گزرتے ہیں لوگ پھول پھینکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کیا شریف خاندان نے رائے ونڈ خرید لیا ہے؟ کیا ان کی ذاتی پراپرٹی ہے جو ہم وہاں جلسہ نہیں کرسکتے؟ہم وہاں جلسہ کریں گے تو انہیں کیا خوف ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…