اسلام آباد(آن لائن)پنجاب اور بلوچستان کے بارڈر گیاندری کے قریب سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف کومبنک اپریشن میں 4دہشتگرد ہلاک اور متعدد گرفتار جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے1سکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے سربراہ ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے مطابق ہفتہ کے روز پنجاب اور بلوچستان بارڈر سے ملحقہ علاقے گیاندری میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کومبنگ اپریشن کیا گیا کومبنگ آپریشن کے دوران 4دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا اور دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں1سکیورٹی اہلکار شہید ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار متعدد دہشتگردوں میں فراری بھی شامل ہیں جس میں بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
دہشتگردوں کا حملہ ، افواج پاکستان کی جوابی کارروائی نے دشمن کے پرخچے اڑا دیئے
10
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں