ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

مایوس کن کار کر دگی ، اظہر علی کے سر سے قیادت کی تلوار ۔۔۔ پی سی بی خاموش تماشائی بن گئی

datetime 10  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اظہر علی کے سر سے قیادت کی تلوار عارضی طور پر ہٹ گئی ،رضاکارانہ طورپر دستبردار کرانے کی مہم ناکام ہونے پر پی سی بی کی جانب سے فیصلہ موخر کیے جانے کا امکان ہے، ویسٹ انڈیز سے سیریز کے بعد معاملے کا از سرنو جائزہ لیا جائے گا۔یواے ای میں مقابلوں کے دوران انتخاب عالم کی جگہ وسیم باری بطور منیجر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں شکست پر اظہر علی کے انداز قیادت پر سوال اٹھائے گئے، پی سی بی حکام نے بھی ان کو رضاکارانہ طور پر یہ ذمہ داری چھوڑ کر بطور عام کھلاڑی کھیلنے کی ہدایت دی،بیٹسمین کو خدشہ تھا کہ کپتانی گئی تو ٹیم میں جگہ بھی نہیں بچے گی۔
اس لیے چیئرمین شہریار خان کو آگاہ کیا کہ وہ قیادت نہیں چھوڑیں گے، چند سابق کرکٹرز بھی جلد بازی میں کوئی فیصلہ کرنے کے حق میں نہیں،بورڈ کے سربراہ اسپتال میں ہیں، ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی پاکستان میں موجود نہیں، اس صورتحال میں قوی امکان ہے کہ پی سی بی کی جانب سے سرفراز کو ون ڈے کپتان بنانے کا اعلان نہیں کیا جائے گا، ویسٹ انڈیز سے سیریز کے بعد معاملے کا از سرنو جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ ہوگا، دریں اثنا یواے ای میں کیریبیئنز سے مقابلوں میں انتخاب عالم کی جگہ وسیم باری بطور ٹیم منیجر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…