اسلا م آباد ( آن لائن ) محکمہ موسمیات نے عید کی چھٹیوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں گردآلود/تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر سے بدھ کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور ڈویڑن)، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گردآلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویڑن)، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات پر گردآلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔منگل /بدھ کے روز شمال مشرقی بلوچستان (کوئٹہ، ڑوب، سبی ڈویڑن) میں بعض مقامات پر گردآلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاتاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویڑن)، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات پر گردآلود/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاتاہم خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور ڈویڑن)، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گردآلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین، نورپورتھل42، بھکر،سکھر 41 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 27، اسلام آباد 24،کراچی اور پشاور میں 26، کوئٹہ اور چترال 17، گلگت 13اور ہنزہ میں 12ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔