اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سائبر کرائم کے خلاف ایک اور پاکستانی نوجوان میدان میں آگیا ، گوگل کروم اور فائر فوکس سمیت دیگر انٹرنیٹ براوزرز کو ہیک ہونے سے بچانے والے رافع بلوچ نے اپنی صلاحیتوں سے دنیا کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔پچیس سالہ ایتھیکل ہیکر رافع بلوچ نے گوگل کروم اور فائر فوکس سمیت متعدد انٹرنیٹ براوزرز میں سکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کی تو آئی ٹی کمپنیوں کی آنکھیں کھل گئیں۔پاکستانی نوجوان کو کئی ممالک سے ملازمت کی پیشکش ہوئی مگر وہ پاکستان میں سائبر سکیورٹی یونٹ بنانا چاہتے ہیں۔ رافع بلوچ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ براوزرز میں سیکورٹی نقائص ڈھونڈ کر انہیں صارفین کے لیے محفوظ بنانا ان کا مشن ہے۔