’’شریف گروپ آف انڈسٹریز ‘‘ میں بھارتی ایجنٹ،طاہرالقادری کو دعویٰ مہنگا پڑ گیا

9  ستمبر‬‮  2016
لاہور( این این آئی)مینیجنگ ڈائریکٹر شریف گروپ آف انڈسٹریز یوسف عباس شریف نے جھوٹے الزامات لگانے پر طاہر القادری کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوگر مل میں کوئی غیر ملکی ملازم نہیں ، جبکہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے بھی عوامی تحریک کے سربراہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دیدیا۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی پریس کانفرنس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایم ڈی شریف گروپ آف انڈسٹریز یوسف عباس شریف نے کہا کہ 1992ء میں بنائی گئی شوگر مل میں 1100سے زائد ملازمین ہیں،تمام ملازمین پاکستانی ہیں اور ان میں کوئی بھی غیر ملکی نہیں۔انہوں نے کہا کہ طاہر القادری ثابت شدہ جھوٹے ہیں ۔ طاہر القادری کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا جارہا ہے ۔ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے بھی پریس کانفرنس کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ طاہر القادری کے خلاف قانونی چارہ جوئی پرغور کر رہے ہیں۔ طاہر القادری کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں یا عدالت جائیں۔ طاہر القادری ثبوت دور سے دکھاتے ہیں ۔بیرونی کنسلٹنٹس شوگر ملز کے ملازم نہیں ہوتے۔ رمضان اور چوہدری شوگبر ملز ہمارے معزز ممبران ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…