اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کو بھیجے جانے والے ریفرنس کی پشت پر وزراء یا سردار ایاز صادق کی بجائے کسی اور شخصیت کے ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ جنہیں اعلیٰ سرکاری عہدے پر تعیناتی کے علاوہ بڑی مراعات سے بھی نوازا جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی صابر شاکر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے لئے بھیجے جانے والے ریفرنس میںحکومتی وزراء کے علاوہ ایک اور شخصیت کا مشورہ بھی شامل تھا۔ صابر شاکر نے الزام لگایا کہ مشورہ دینے والے صاحب جن کی عمر اس وقت ستر برس کے قریب ہے کوگریڈ 22 کی نوکری دے دی گئی ہے اور اگر اس سے بھی اوپر کوئی گریڈ ہوتا تو اس کی مراعات بھی انہیں دے دی جاتیں۔
سینئر صحافی نے مزید کہا کہ مذکورہ شخصیت کے مشورے اور رائے کی مدد سے عمران خان کے خلاف ریفرنس بھجوانے کا عمل پورا کیا گیا جس کے صلے میں اس شخصیت پر بہت زیادہ مہربانیوں اور مراعات کی بارش کر دی گئی ہے ۔
عمران خان کے خلاف ریفرنس کا مشورہ کس نے دیا اور مشورہ دینے والی شخصیت پر کیا مہربانی کی گئی؟ سینئر صحافی نے بھانڈہ پھوڑ دیا
8
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں