اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

پنجاب کےسنیئیر صوبائی وزیر کے گرد گھیرا تنگ، چھاپے شروع

datetime 8  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے صوبائی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے قریبی ساتھی کے ڈیرے پر سیکیورٹی فورسز کے چھاپے میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جس کے بعد سے رانا ثناءاللہ کےگرد گھیرہ تنگ کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گزشتہ کئی روز سے جاری کومبنگ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے اطلاعات ملنے پر رانا ثناءاللہ کے قریبی ساتھی اشفاق چاچو کے ڈیرے پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ چھاپے کے موقع پر اشفاق چاچو ڈیرے پر موجود تھے مگر انہیں گرفتار نہیں کیا گیا جس کے بعد سے کسی بڑی کارروائی کے جلد ہی کئے جانے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ اشفاق چاچو صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ کے بہت قریبی ساتھی ہیں اور ان کے بہت سے معاملات کی دیکھ بھال کرتے ہیں مگر بھولا گجر کے قتل کے بعدان کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی تھی جس کے بعد سے وہ زیادہ تر اپنے ڈیرے پر ہی رہتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز کے مطابق ن لیگ کے دیگر اہم کارکنان کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں جس کے بعد سے حکومت پنجاب میں شامل بہت سے وزراء میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اہم لیگی وزیر دانش کے گھر پر چھاپہ مارے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جہاں سے اسلحہ برآمد کیا گیا مگر لائسنس دکھائے جانے کے بعد ان کا اسلحہ انہیں واپس کر دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…