منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

قومی نشریاتی ادارہ سنگین الزامات کی زد میں آگیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن کے نو مختلف ٹی وی چینلز کے چند روز قبل جاری ہونے والے نئے لوگوز چوری اور نقل  جیسے سنگین الزامات کی زد میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ نئے لوگوز کو ناظرین چربہ سازی قرار دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں جن میں سے ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیاکہ پی ٹی وی نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کا لوگو استعمال کیا ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کے پاس ڈیزائنرز کی کمی ہو گئی ہے ۔

ایک دوسرے صارف کے مطابق پی ٹی وی کو چاہئے کہ لوگو نہیں اپنے اینکرز بدلے تاکہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے ۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں بھی لوگو تیار کرنے والوں کی ایسی کمی کہ پی ٹی وی کو بس یہی لوگو ملا تھا؟

ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا تو مریخ پر پہنچ گئی مگر پی ٹی وی بیس سالہ پرانا لوگو ہی نہیں چھوڑ رہا۔

ایک صارف نے پی ٹی کے لوگو کو سیف گارڈ کے لوگو کی نقل قرار دیا ۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ان تبصروں کے باوجود پی ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے مکمل طور پر گریز کیا گیا ہے ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…