بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

دھاندلی کی کہانی میںایمانداری مہنگی پڑ گئی،جنرل راحیل شریف کی مداخلت کے بعد کیا ہوا؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ حکومتی اہلکاروں نے نادرا کے ایک بڑے افسر کے والد کو اغواء کر لیا تھا جنہیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مداخلت پر رہا کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ نادرہ کے ایک سینئر افسر نے موجودہ حکومت کی سن 2013ء کے الیکشن میں کی جانے والی دھاندلی سے متعلق ثبوت منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا تو اس کے والد کو اغواء کر لیا گیا جس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خصوصی مداخلت پر اس کی جان بخشی ہوئی اور والد کی رہائی کے بعد اسے فوری طور پر ملک سے باہر جانا پڑا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے الزام لگایا کہ سپیکر قومی اسمبلی جو کہ 2002 میں اسمبلی میں آئے ان کی قسمت بہت اچھی تھی کیونکہ نادرا کے چیئرمین ان کے بیٹے کے کلاس فیلو نکل آئے جن کی مدد کی وجہ سے ان کی بچت ہو گئی۔ عثمان مبین صاحب نے جو جو کھیل کھیلے وہ بہت لمبی کہانیاں ہیں اوران کے کریڈٹ پر بہت بڑا سکینڈل بھی موجود ہے ۔رؤف کلاسرا نے کہا کہ ایک سنیئر مگر نوجوان افسر نے جب ان تمام افراد کی ملی بھگت کو لیک کرنے کی کوشش کی اور دھاندلی کے ثبوت منظر عام پر لانے کی کوشش کی تو اس کے والد کو اغواء کر لیا گیا جس میں ریاستی افراد بھی شامل تھے
رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا کہ والد کے اغواء کے بعد اس نوجوان کے ساتھ بہت سے مذاکرات ہوئے لاکھ منت سماجت کے باوجود جب اس کے والد کی جاں بخشی نہ ہوئی تو بالآخر پہلے جی ایچ کیو اور پھر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بذات خود دخل دینا پڑا جس کے بعد اس نوجوان سے قسمیں لیں گئیں کہ وہ جو کچھ بھی جانتا ہے وہ کبھی کسی کے سامنے بیان نہیں کرے گا اور اس کے بعد اسے خاموشی سے ملک چھوڑ کر جانے پر مجبور کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری لوگ غٰر جمہوری حرکتوں کے ذریعے جب اپنی کرسیاں بچانے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ اس سلسلے میں ہر حد سے گزر جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…