ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بینرز لگانے والے کون؟ایم کیو ایم(لندن) کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)ایم کیو ایم لندن نے بدلہ گروپ اور جانشین گروپ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ایم کیو ایم لندن کے ترجمان مصطفی عزیزآبادی نے کہا کہ بدلہ گروپ کی چاکنگ، جانشین گروپ کے بینرز سے کوئی ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے،ریڈ زون میں کوئی ایسے بینرز کیسے لگاسکتا ہے اور پولیس اور دیگر اداروں کی سیکیورٹی میں یہ کیسے ممکن ہوا۔ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ایم کیو ایم کا ان بینرز سے کوئی لینا دینا نہیں اور ہم سب کو پتا ہے کہ کون اتنا طاقت ور ہے کہ اتنی ہائی سیکیورٹی ایریاز میں ایسے بینرز لگیں۔واسع جلیل نے کہاکہ بینرز لگا کر ایک بار پھر فرشنوں کی طرف سے ٹوپی ڈرامہ شروع کردیا گیا ہے جو 92 کے آپریشن کا طریقہ کار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ریڈ زون میں بینرز لگائے گئے تو سیکیورٹی حکام کیا سورہے تھے۔دریں اثناء کراچی میں ایم کیو ایم کے قائد کے حق میں لگائے جانے والے بینرز کے خلاف مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پریڈی تھانے میں درج ہونے والے مقدمے میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں نفرت آمیز مواد اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ کے قریب اور صدر میں نامعلوم افراد نے ایم کیو ایم کے قائد کے حق میں اور فاروق ستار کے خلاف بینرز لگائے تھے۔پولیس نے بینرز کے مقام پر کھڑی مشکوک گاڑی کو قبضے میں لے لیا اور تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جنہیں رہا کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…