ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی میں الطاف حسین کے حق میں بینرز کس نے لگوائے؟ سینئر سیاستدان نے اہم انکشافات کر دیئے

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) کے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد نے کراچی میں بانی متحدہ قومی موومں ٹ (ایم کیو ایم) کے حق میں لگائے جانے والے ‘دھمکی آمیز بینرز’ کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ بظاہر 8 ستمبر کو پی ایس 127 کے ضمنی انتخابات کے لیے ہمدردیاں حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر صغیر کا کہنا تھا کہ ‘اگرچہ فاروق ستار نے عوام کے سامنے آکر اپنی جماعت کو الطاف حسین اور لندن کی قیادت سے علیحدہ کیا، لیکن وہ اب بھی الطاف حسین کی ہی وکالت کررہے ہیں’۔انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف جو قرار داد پیش کی گئی اس میں صرف 22 اگست کی تقریر کا ذکر تھا، لہٰذا اس کا واضح مطلب ہے کہ صرف ایک تقریر کو متنازع قرار دے کر الطاف حسین کو جگہ دی جارہی ہے۔
پی ایس پی رہنما نے دعویٰ کیا کہ فاروق ستار اب تک لندن سے ایس ایم ایس اور کالز وصول کرکے ہدایات حاصل کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘فاروق ستار ایک جانب قوم کو بتا رہے ہیں کہ الطاف حسین کو پارٹی سے الگ کردیا گیا ہے لیکن دوسری جانب وہ کوئی ایسا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہے کہ جس میں وہ متحدہ قائد کے ساتھ نہ ہوں’۔ڈاکٹر صغیر کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے جماعت بنائی تو سب کچھ نئے سرے سے تشکیل دیا، لیکن فاروق ستار پارٹی کو ایم کیو ایم پاکستان کا نام دے کر مینڈیٹ الطاف حسین کا ہی استعمال کررہے ہیں’۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…