راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے وزیراعظم کیخلاف طاہر القادری کے الزامات پر عدالت جانے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہناتھا کہ طاہر القادری کو بھارت میں سہولتیں کیوں ملتی ہیں؟ الزامات لگانے والے سیاستدان خود کینیڈا کی شہریت اختیار کر چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب طاہر القادری کیساتھ عدالت میں ملیں گے اور کینیڈین شہری کو وزیراعظم کے الزامات کا جواب عدالت میں دینا ہو گا۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں قصاص ریلی کے دوران طاہر القادری نے الزام لگایا کہ شریف برادران کی ملوں میں 300 بھارتی کام کرتے ہیں، یہ ملازمین خفیہ طور پر آتے ہیں اور انھیں ماڈل ٹاؤن میں سہولتیں دی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا بھارتی ایجنٹ واہگہ بارڈر سے شریف برادران کی گاڑیوں میں آتے ہیں۔ میرے پاس بھارتی ایجنٹوں کے پاسپورٹ نمبر اور آمد کی تاریخیں موجود ہیں۔ شریف برادران بھارت کی مدد سے سولہ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنا چاہتے ہیں اور پھر بجلی پورے ملک کو بیچیں گے۔