بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’سانحہ عباس ٹاؤن ‘‘ خطرناک دھماکے کس کے ساتھ مل کراور کیسے کئے تھے؟ مرکزی مجرم کے سنسنی خیز انکشافات

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ عباس ٹاؤن سمیت سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 21 افراد کو قتل کرنے والے کالعدم تحریک طالبان کے گرفتار دہشت گرد نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)کے ہاتھوں گرفتار خطرناک ملزم کے سنسی خیز انکشافات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے۔ملزم عمر فاروق عرف فرید اللہ عرف عارف ولد شیراز خان نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ وہ کچھ عرصہ قبل تک ایک مقامی اسپتال میں ڈسپینسر تھا جس کے بعد اس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان ولی الرحمان گروپ کے لوگو ں سے بنا اور وہ ٹی ٹی پی میں شامل ہوگیا۔ملزم نے بتایا کہ اس نے سب سے پہلے معمولی جرائم کیے جس کے بعد دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر بڑی کارروائیاں کرنے لگا،ملزم نے بتایا کہ عباس ٹاؤن دھماکے سے پہلے مجھے وہاں دیگرساتھیوں کے ساتھ 3 دن تک ریکی کرنے کے لیے بھیجا گیا جب کہ بم دھماکے میں استعمال کی گئی گاڑی بھی اس نے ایک اور ساتھی کے ساتھ مل کر ماڑی پور سے چوری کی تھی جس کے بعد اس گاڑی کو بارود سے تیار بھی اس نے کیا تھا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم نے عباس ٹاؤن دھماکے کے وقت بارود سے بھری گاڑی کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا جبکہ انڈس پلازہ سپر ہائی وے پر دھماکا ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کرکیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم دھماکوں کے علاوہ شہر میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا ہے، ملزم نے دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے 8 دہشت گردوں پر مشتمل ایک خطرناک ٹیم بنا رکھی تھی جس میں اکبرعرف پڑانگ، رمین عرف طور، عرفان عرف لاندھی والا، غنے، شاہ حسین اور دیگر دہشتگرد شامل تھے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم نے شہرکے مختلف علاقوں میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 21 افراد کو بیدردی سے قتل کیا، ملزم نے بتایا کہ جو بھی سیاسی ورکر ان کے راستے میں رکاوٹ بنا اس کو قتل کردیا، ملزم نے افغانستان میں تربیت بھی حاصل کی جبکہ ٹی ٹی پی کراچی کے امیر کے حکم پر تاجروں سے جبری بھتہ بھی وصول کرتا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…