بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

جنرل راحیل شریف نے ہیلی کاپٹر کو ٹیک آف کرنے کے بعد دوبارہ نیچے کیوں اتروایا ؟ آج سے شروع ہونے والی تحریک کے متعلق کیا بات ہوئی ؟ اینکر کے سوالات پر عمران خان کے دلچسپ جوابات

datetime 2  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ٹیک آف کرنے کے بعد دوبارہ نیچے اتار کر عمران خان سے کیا بات کی ؟ صحافی ندیم ملک کے سوال کے جواب میں عمران خان نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ راحیل شریف کے ساتھ دہشت گردی کے متعلق ہی گفتگو کی گئی اس کے علاوہ ان کی آپس میں کوئی بات نہیں ہوئی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے اپنے ہیلی کاپٹر سے اتر کر ان سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا کہ فوج اپنا کام مکمل کر چکی ہے اب سیاست دانوں کی باری ہے کہ وہ آگےآئیں اور فاٹا کے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی کے ساتھ ساتھ ان کی دوبارہ آباد کاری کے سلسلہ میںعملی اقدامات کریں ۔ ندیم ملک کی جانب سے سوال دوبارہ دہرائے جانے پر بھی عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی ملاقات راحیل شریف سے ہو جاتی ہے تو لوگوںکو بلاوجہ پریشانی لاحق ہو جاتی ہے اور وہ عمران خان سے جل جاتے ہیں۔
صحافی کے سوال پر کہ کل سے شروع ہونے والی تحریک کے متعلق جنرل راحیل نے ان سے کوئی بات کی تو عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ۔ جب عمران خان سے پوچھا گیا کہ راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ بھی نزدیک ہے اور اس سلسلے میں بھی فیصلہ ہونا باقی ہے تو عمران خان نے جواب دیا کہ اس سلسلے میں تو بحث کرنے کی ضرورت ہی نہیں سمجھتے کیونکہ راحیل شریف نے خود ہی کہہ دیا ہے کہ وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…