اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسد عمر نے حکومتی اقتصادی پالیسیوں کو کھل کر نشانہ بنا ڈالا، جتنا قرض ہم لے چکے ہیں یہ واپس کرنا ناممکن ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی اسد عمر سے نجی ٹی وی شو کے ایک پروگرام میں اینکر نے سوال کیا کہ اتنے زیادہ قرض لینے کے بعد اب ان کو واپس کیسے کیا جائے گا تو اسد عمر نے دو ٹوک الفاظ میں جواب دیا کہ یہ قرض واپس کرنا نا ممکن ہے ،کیونکہ تین سال سے وہ حکومت کا ایک ہی بیان سن رہے ہیں جبکہ گزشتہ تین سال میں بارہ ارب ڈالر سے زائد قرض لیا گیا جبکہ رواں برس قرض لینے کی شرح پہلے تین سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ تھی مگر ان کو واپس کرنے کے لیے کسی قسم کا کوئی طریقہ کار وضع نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سےیہ بات یقینی ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے نیچے آئیں گے جس سے ملکی معیشت کو سخت نقصان پہنچے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت جتنے قرضے لئے جا چکےھ ہیں اس کے بعد ہر پاکستانی اس وقت ایک لاکھ رووپے سے زائد کا مقروض ہے جو کہ حکومتی پالیسیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
اسحاق ڈار کے نسخے۔۔۔۔ ہر پاکستانی کس مصیبت میں پھنس گیا؟َجانئے
2
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں