“ڈائن بھی سات گھر چھوڑ دیتی ہے ، لاڑکانہ تو پیپلز پارٹی کا اپنا شہر ہے” سپریم کورٹ کے فریال تالپور کرپشن کیس سماعت کے دوران ریمارکس

2  ستمبر‬‮  2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف سندھ میں کرپشن کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈائن بھی سات گھر چھوڑ دیتی ہے ، لارکانہ تو پیپلز پارٹی کا اپنا شہر ہے ، حکومت کو آٹھ سال میں لگائے گئے فنڈز کا حساب دینا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ 2008 سے اب تک سندھ میں سالانہ ترقیاتی فنڈز کی مد میں 90 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جن میںسے ایک بڑا حصہ فریال تالپور کی ملی بھگت سے کرپشن کی نظر ہو گیا ہے۔ جس پر ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سید سجاد علی شاہ نے کہا کہ اتنی رقم تو پورے سندھ میں پچھے آٹھ برس کے دوران نہیںلگائی گئی حکومت کو گزشتہ آٹھ برس کے دوران خرچ کی گئی تمام رقم کا حساب دینا ہو گا۔انہوں نے مزید سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈائن بھی سات گھر چھوڑ دیتی ہے اور لاڑکانہ تو پیپلز پارٹی کا اپنا گھر ہے اس نے اسی کا یہ حال کر ڈالا۔
جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ یہ کیس بدنام کرنے کی ایک سازش اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے اگلی پیشی پر حکومت کو اخراجات کی تفصیل جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…