اسلام آباد(آن لائن)وزارت خزانہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر جی ایس ٹی کم نہ کرنے پر ڈٹ گئی،تاریخ میں پہلی بار اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری ارسال نہ کرسکا۔آج بدھ کو جی ایس ٹی کی شرح میں وفاقی کابینہ سے اضافے کی منظوری کے بعد سمری تیار کرائی جائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق پہلی بار اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو ارسال نہ کی جاسکی،سپریم کورٹ نے ہائی سپیڈ ڈیزل پر28فیصد جی ایس ٹی کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور اوگرا اس فیصلے کی روشنی میں 28فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مجاز نہیں جبکہ وزارت خزانہ جی ایس ٹی کی شرح کم نہ کرنے پر ڈٹ گئی ہے اور جی ایس ٹی کی شرح17 فیصد کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔وزارت خزانہ وفاقی کابینہ سے جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے کی منظوری کرائے گی اور اس کے بعد اوگرا سے سمری تیار کرائی جائے گی۔
پٹرول قیمتو ں بار ے خبریں کیا چلتی رہی اصل خبر تو اب آئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
لاہور،نجی ہوسٹل پر چھاپے میں 7مرد و زن گرفتار
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
-
محلے کی ’آنٹی‘ نے چغلیوں کو کاروبار بنا لیا، کمائی سے 2 گھر بھی خرید لیے
-
پنشنرز اور قومی بچت اسکیموں کے سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر



















































