لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنااللہ خاں نے کہا ہے کہ رینجرز کراچی میں ملک دشمنوں کے خلاف لڑ رہی ہے تاہم سیاسی دفاتر کو بند کرانا اور کھلوانا رینجرز کا کام نہیں ،الطاف حسین اپنی سیاسی موت مر گیا ہے ، متحدہ پر پابندی لگانے کا عمل قانونی طور پر آگے بڑھنا چاہیے ،عمران خان اور طاہر القادری ملک کے دشمن ہیں ، ان کا ایجنڈا ملک میں افراتفری پھیلانا ہے ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رینجرز کی کراچی اور پورے ملک میں کارروائیاں قابل ستائش ہیں تاہم سیاسی دفاتر کو تالا لگانا یا کھلوانا رینجرز کا کام نہیں ، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ جو دفاتر بند کرائیں وہ لوگوں کے دلوں میں کھل جائیں ۔سیاسی جماعتوں کا کام سیاسی جماعتوں کو ہی کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کو جماعت اسلامی کو مردہ باد کہنے کے لئے پالا گیا تاہم الطاف حسین اور عمران خان ملک سے غداری کر رہے ہیں ۔عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری اپنے اپ کو محب وطن ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر وہ اس ملک کے بھی دشمن ہیں اور مسلح افواج کے بھی ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ پر پابندی لگانے کا عمل قانونی طور پر آگے بڑھنا چاہیے ،عمران خان کے افراتفری کے ایجنڈے پر دھیان نہیں دیں گے ،عمران خان اور ڈاکٹر طاہرا لقادری کسی نہ کسی بہانے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہاں افراتفری پھیلے۔ان کا ایجنڈا ملک میں ا فراتفری پھیلانا ہے اور یہ چاہتے ہیں کہ ملک سے اندھیرے ختم نہ ہوں تاہم عوام 2018کے انتخابات میں انہیں اپنے ووٹ سے جواب دیں گے اور انکی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی ۔
سیاسی دفاتر کو بند کرانا ،کھلوانا رینجرزکاکام نہیں ،یہ نہ ہوکہ ۔۔۔!رانا ثناء اللہ نے سنگین انتباہ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فورنگ میں ایک رات
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
تیل کی قیمتیں مزیدکم ہوں گی،وزیر مملکت نے خوشخبری سنادی
-
فیول سبسڈی ختم، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری! سمارٹ فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم
-
ورلڈ کپ کی پیش گوئیوں میں سو فیصد ریکارڈ، ماہر نے نئی چیمپئن ٹیم چُن لی
-
مڈل کلاس طبقے کے لیے اب امپورٹڈ گاڑی خریدنا آسان؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
ملازمین کیلیے انکم ٹیکس کے نئے سلیبز؛ کتنی تنخواہ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی؟
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم، 68 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
بھارتی نوجوان بلے بازکی ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری
-
وزیراعظم نے سرکاری تعطیلات کی منظوری دیدی
-
خیبر: باڑہ میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی فرانسیسی خاتون 4 بچوں سمیت بازیاب
-
موسمی پیش گوئی، آئندہ 24 گھنٹے



















































