ڈھاکہ (این این آئی) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے پہلی مرتبہ افغانستان کی میزبانی کرے گی۔بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن نے بتایا کہ افغان ٹیم نے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں 25، 28 اور 30 ستمبر کو تین ایک میچز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، ہمارے سینئر کھلاڑیوں نے سیریز کی تجویز پیش کی تھی لہٰذا ہم نے افغانستان کو کھیلنے کی دعوت دی۔بنگلہ دیش نے گزشتہ سال پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی میزبانی کی تھی تاہم اب تقریباً ایک سال بعد کوئی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کریگی۔