کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے نومنتخب میئر کراچی وسیم اختر کو حلف اٹھانے سے روکنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔پیر کو فیصل واوڈا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی کے نومنتخب میئر وسیم اختر کے خلاف سانحہ 12مئی سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات زیر سماعت ہیں ۔ان مقدمات میں ملوث ہونے کے باعث وہ میئر کراچی کا عہدہ سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں ۔عدالت سے استدعا ہے کہ ان کو حلف اٹھانے سے روکا جائے ۔درخواست کی سماعت آج (منگل) سندھ ہائی کورٹ میں ہونے کا امکان ہے ۔