منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

یہ تو ہونا ہی تھا۔۔۔نواز شریف شدید مشکل میں  تحر یک انصاف نے سپریم کورٹ میں بڑا’پتا‘ پھینک دیا 

datetime 29  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس کے مسئلے پر تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ، وزیر اعظم نواز شریف ،کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے نام بھی پٹیشن میں شامل کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ پوری قوم کے لیے باعث تشویش ہے، درخواست میں وزیراعظم اور فیملی ممبران کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست کے متن کے مطابق پاناما لیکس کا معاملہ قومی اور عوامی مفاد کا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جائیدادیں مریم نواز اور حسین نواز کی ہیں تو اثاثوں میں ڈکلیئر کیوں نہیں کیاگیا، وزیر اعظم نے 2013کے انتخابات میں مریم اور حسین نواز کو زیرکفالت ظاہر کیا،وزیراعظم نوازشریف کی پراپرٹی سے متعلق دستاویزات بھی منسلک ہیں ،وزیراعظم نواز شریف نے لندن کی پراپرٹی 1993اور 1996میں خریدی، وزیراعظم نے ایوان میں کہا کہ پراپرٹی 2005میں خریدی ، سیکرٹری داخلہ، قانون،چیرمین نیب کو لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کا حکم دیا جائے،اورنواز شریف اور ان کی فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، پاناما لیکس معاملے کی تحقیقات کی جائیں، پی ٹی آئی کی طرف سے یہ موقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ آف شورکمپنیوں کے معاملے پر وزیر اعظم اور اہلخانہ کے بیانات میں تضاد ہے۔ چیئرمین نیب کو لوٹی رقم واپس لانے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ ، قانون، نیب اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل و رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاناما لیکس ایشو پر وزیراعظم نواز شریف ، انکے داماد کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
نوا ز لیگ کے خلاف پٹیشن کا پہلا ڈرافٹ عرفان قادر نے تیار کیا تھا جس میں ترامیم انہوں نے کی ہیں تاہم تحریک انصاف کی پٹیشن جماعت اسلامی کی پٹیشن سے مختلف ہو ہے جس میں پوری قوم کے حقوق کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹیشن چیف جسٹس کے سامنے پیش کی جائے گی اور فیصلہ وہ کریں گے، پٹیشن میں چیئرمین نیب کے خلاف کارروائی اور ایف بی آرکو تحقیقات کا پابند بنانے کی استدعا کی گئی ہے اور پٹیشن میں کوئی سقم باقی نہیں رہا ،20 کروڑ عوام کا سوال ہے جو ہم عدالت میں لیکر جارہے ہیں اور سپریم کورٹ بنیادی حقوق کی بات سننے کی مجاز ہو گی۔نعیم بخاری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا عدالت آنے کیلئے بنیادی حقوق اورعوامی مفاد کا نکتہ ہونا چاہئیے۔پٹیشن میں ایف بی آرکی جانب سے پانامامعاملے کی تحقیقات نہ کرنیکا نکتہ شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سارے کیس کا دارومدار وزیراعظم کی 16 مئی کی تقریر پر ہے ،اگر اسٹیل مل 9 ملین ڈالر کی بیچی تو بتایا کیوں نہیں گیا ،دبئی میں اسٹیل مل کے لیے رہ نما لیگ باہر کیسے لے کر گئے ۔نعیم الحق نے کہا کہ پٹیشن سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے پاس جائے گی ،جس کے بعد وہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…