اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کے نئے متنازعہ بیان نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ پنجاب کی بالادستی قائم رکھنے کے لئے مردم شماری نہیں کی جارہی۔ مردم شماری نہ کرانے کی وجہ امن امان نہیں بلکہ صوبوں کو اختیار ملنے کا ڈر ہے۔صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ ملک میں مردم شماری کی اشد ضرورت ہے۔
مردم شماری نہ کرانے کی وجہ امن امان نہیں بلکہ صوبوں کو اختیار ملنے کا ڈر ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں امن نہیں ہوسکتا۔ افغان لوگوں سے زیادتیاں بند کی جائیں۔ اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ وہ افغانی تھے افغانی ہیں رہیں گے۔ اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان ناکام ہوا کیوں کہ اس پر عملدرآمد نہیں پاکستان کی خارجہ اور داخلی پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ اسفند یار ولی کے نئے متنازعہ بیان نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
میں افغانی تھا ۔،۔اور ’افغانی‘ ہی رہوں گا اسفند یار ولی کے نئے متنازعہ بیان نے ہنگامہ کھڑا کر دیا
29
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں