جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

چمن بارڈر پر’’باب دوستی‘‘12 ویں روز بھی بند طور خم گیٹ کے راستے کیا چیز سپلا ئی ہونا شروع ہو گئی اہم خبر آگئی

datetime 29  اگست‬‮  2016 |

چمن(آن لائن)چمن بارڈر پر باب دوستی 12ویں روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے، تاجروں نے طورخم سرحد کو متبادل روٹ کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔باب دوستی کی بندش سے نیٹو سپلائی،ٹرانذٹ ٹریڈ سمیت دوطرفہ تجارت اور ہرقسم کی پیدل آمدورفت بھی معطل ہے،سرحد کے دونوں جانب مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔باب دوستی کی طویل بندش سے پریشان پاک افغان تاجروں نے متبادل روٹ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے،چمن چیمبرآف کامرس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاجروں نے فریش فروٹ طورخم کے راستے سپلائی شروع کر دی ہے جبکہ طورخم سے تاجروں کو روٹ لمبا اور تین گنا اضافی خرچ کرنا پڑتا ہے۔دوسری جانب دوستی گیٹ کھولنے سے متعلق پاک افغان سرحدی فورسز میں ڈیڈلاک برقرار ہے،حکام کا کہنا ہے کہ گیٹ کھولنے کیلئے پاک افغان اعلی حکام ہی فیصلہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…