منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

’’ تین اصولوں نے میری زندگی بدل دی‘‘ ملک ریاض نےکامیابی کا راز بتا دیا

datetime 29  اگست‬‮  2016 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)بحریہ ٹاؤن کے بانی ملک ریاض کا شمار پاکستان کی چند امیرترین شخصیات میں ہوتاہے اوراْنہوں نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے امارت کے خواب دیکھنے والے نوجوانوں کو تین تجاویز بھی دی ہیں جن پر عمل کرنے سے کامیابی کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ملک ریاض نے انکشاف کیاکہ اْنہوں نے راولپنڈی کے مسلم ہائی سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور دوسرے سال 333نمبروں کیساتھ میٹرک کرنے میں کامیاب ہوسکے, اگر 332 نمبر ہوتے تو دوسرے سال بھی فیل ہی ہوتا، بہت غربت دیکھی اور اب اللہ تعالیٰ نے پیسہ بھی بہت دیا ، امیرلوگوں کی کتاب پڑھی جس میں لکھاتھاکہ 39میں سے 35افراد پڑھائی میں نالائق ہی تھے ، بل گیٹس کو ہی دیکھ لیں ، اگر یونیورسٹی سے نہ نکالاجاتاتووہ آج کے بل گیٹس نہ ہوتے۔ملک ریاض نے بتایاکہ اللہ نے لوگوں سے کوئی کام لینے ہوتے ہیں اوراسی طرف لگادیتاہے ، میں آج اگرڈاکٹرہوتاتوکچھ اور پوزیشن ہوتی۔
اْنہوں نے تین اصول بھی نوجوانوں کے ساتھ شیئرکیے اور بتایاکہ
خواہش:
سب سے پہلے آپ کے اندر امیر بننے کی خواہش ہونی چاہیے ، اگرآپ کچھ اور کام بھی کرناچاہتے ہیں توپہلے اس کی خواہش ضروری ہے۔
اللہ تعالیٰ کیساتھ کاروباریا اس کی راہ پر خرچ :
ملک ریاض نے کہاکہ ’اللہ کے ساتھ کاروبار کرناچاہیے یعنی فراخ دلی سے صدقہ و خیرات اور اللہ کی راہ پر دیناچاہیے ، اس سے برکت آتی ہے ، سکول میں تھا تو تب ہی پانچ آنے روز اللہ کی راہ پر دیتاتھا۔ویلفیئرسے نوآدمیوں کا کھاناشروع کیا تھااور آج جتنے لوگوں کا انتظام ہوتاہے ، حساب بھی نہیں، اس کی راہ پر ایک لاکھ خرچ کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ70 گنا دیتاہے۔
اپنے کام سے محبت:
اپنے کام سے کمٹمنٹ ہونی چاہیے ، محبت یا عزم آپ کا جتنا مضبوط ہوگا، کامیابی اتنی ہی جلدی ملے گی اور اللہ تعالیٰ آسانیاں پیداکردے گا، دل اور دماغ کامیابی کا سوچ رہاہوگاتوآپ کوشش بھی کریں گے۔ آپ کی زندگی میں اللہ تعالیٰ کوئی نہ کوئی ایسا کام کراتاہے جو حقوق العباد میں آتاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…