کراچی (این این آئی)پاک سے زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کما ل نے 10 ڈاؤن اسٹریٹ لندن میں برطانوی وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام الطاف حسین کے خلاف کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک تمام اورسیز پاکستانیوں اور پاک سر زمین پارٹی کے کارکنان کی کوششوں کو سراہا اور انھیں پیغام دیا کہ اب دنیا بھر میں الطاف حسین کا مکروہ چہرہ سب کے سامنے آچکاہے اور پوری دنیا میں موجود پاکستانی اس کے ملک دشمن بیان پر اپنے غصے اور نفرت کا اظہارکررہے ہیں پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لیے پاکستانی عوام آپکے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔