اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت الطاف حسین کیخلاف برطانیہ میں ریفرنس دائر نہیں کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت برطانیہ کو قائد ایم کیو ایم کے تشدد پر اکسانے سے متعلق شواہد دے گی۔ سندھ حکومت نے وزارت داخلہ کو قائد ایم کیو ایم کیخلاف متعدد دیگر شواہد دیئے دیئے جبکہ پاکستان کا قائد ایم کیو ایم کیخلاف برطانیہ کو منگل تک شواہد دینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکومت پاکستان برطانیہ میں قائد ایم کیو ایم کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے کہے گی۔