کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خودکش بمبار کو ہلاک جبکہ اس کے جسم سے بندھے بم کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ پر خودکش بمبار اور ایف سی اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث فائرنگ سے ایف سی اہلکار جاں بحق او رتین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آوار ہلاک ہو گیا۔ حملہ آور سے ایک دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔ایف سی اہلکار نے جان پر کھیل کرکئی جانوں کو بچا لیا۔