منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

’’چیف جسٹس سب پر بازی لے گئے‘‘ سکول جانے والے بچوں کیلئے فوری یہ کام کریں حکومت کو ایسا حکم جاری کر دیا کہ جان کر خوش ہو جائیں گے

datetime 26  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کو سکولوں سے پک اینڈ ڈراپ فراہم کرنے والی گاڑیوں میں سکیورٹی اہلکار تعنیات کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ کہتے ہیں شہریوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پنجاب بھرمیں بچوں کے اغوا کے واقعات میں کمی نہیں آرہی۔ 310 بچے ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ پنجاب حکومت نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ سیکرٹری سکولز نے عدالت کو بتایا کہ اے پلس اور اے کیٹگری کے 6000 سکولز میں سی سی ٹی وی کیمرے اور میٹل ڈی ٹیکٹر سمیت تمام انتظامات مکمل ہیں۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سکولز انتظامیہ کے انتظامات سے مطمئن نہیں سکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا جائے۔
چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ بچوں کے اغواکے واقعات لمحہ فکریہ ہیں ، ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کواسکولوں سیپک اینڈ فراہم کرنے والی گاڑیوں میں سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈز میڈیکل کالج ڈاکٹر فیصل مسعود نے بتایاکہ بچوں کے گردے نکالنے کے لیے وقت انتہائی محدود ہوتا ہے۔ بچوں کے اعضا کی پیوند کاری کا کوئی وقوعہ سامنے نہیں آیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بچوں کی بازیابی سے متعلق تفصیلی رپورٹ پنجاب حکومت سے طلب کرلی کیس کی مزید سماعت 20 ستمبر کو ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…