کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے منحرف رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ اگر مجھے قتل کردیا گیا تو ذمہ دار ایم کیو ایم کی لندن قیادت اور الطاف حسین ہوں گے، مجھے بوری بنانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، مار دیا جائوں تو قومی پرچم میں لپیٹ کر تدفین کردی جائے۔یہ بات انہوں نےنجی ٹی وی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہی۔ پروگرام میں خواجہ اظہار الحق، انیس ایڈووکیٹ اور فیصل وائوڈابھی آن لائن تھے۔عامر لیاقت نے کہا کہ مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں بوری بنانے کی بات کی جارہی ہیں۔
عامر لیاقت نے کہا کہ مکا چوک کی ایک تاریخ ہے اوریہ مکا لیاقت علی خان کا ہے لیاقت باغ کے جلسے میں لیاقت علی خان نے کہاتھا کہ یہ مکا پاکستان ہے، بعدازاں اسے تبدیل کردیا گیا تھا، طویل عرصے تک شہر میں آپ کچھ نہیں کرسکتے تھے لیکن اب صورتحال تبدیل ہے اس لیے سب سے پہلے مکا چوک کو شہید لیاقت علی خان چوک میں تبدیل کیا جارہا ہے۔عامرلیاقت نے زور دیا کہ یہ بہت بڑی تبدیلی ہے کیوں کہ مہاجر یہ نہ سمجھیں کہ ان کا نام ختم کیا جارہا ہے بلکہ لیاقت علی خان شہید کا نام دوبارہ رکھنے سے ثابت ہے یہ مہاجروں کا شہر ہے۔
ڈاکٹر عامر لیا قت کو ایم کیو ایم چھو ڑنا مہنگا پڑھ گیا ایسا بھی ہو سکتا ہے کسی نے سو چا نہ تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں