کراچی (این این آئی)یہ سب حوالے کرو۔۔! حکومت کے ایم کیو ایم سے نئے مطالبے نے ہلچل مچادی، سندھ حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے تمام یونٹس اور سیکٹرز کی عمارتوں کے کاغذات طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر نے تمام تھانوں سے متحدہ کے یونٹس اور سیکٹرز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ انہوں نے تھانوں کو ہدایت کی ہے کہ ایم کیو ایم کے دفاتر کے پلاٹس کے مکمل پتے اور تفصیلات طلب کی جائیں، جس کے بعد سرکاری عمارتوں کا ریکارڈ چیک کیا جائیگا۔