بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے آئین میں ترمیم کی تیاری ،’’بھائی‘‘ کی آواز خاموش کرنے کافیصلہ ہوگیا

datetime 25  اگست‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے آئین میں ترمیم کی تیاری کی جارہی ہے جس کے بعد قائد ایم کیو ایم کو ویٹو پاور حاصل نہیں ہوگا۔ایم کیوایم ذرائع کے مطابق بہت سے لوگوں کو اعتراض تھا کہ پارٹی آئین میں قائد ایم کیو ایم کو ویٹو کا حق حاصل ہے اور ترمیم کے بغیر فاروق ستار پارٹی کا کنٹرول نہیں سنبھال سکتے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چند دن میں ایم کیو ایم پاکستان کے آئین میں ترمیم کرلی جائے گی جس کے بعد آئین سے الطاف حسین کا نام بھی ہٹا دیا جائے گا۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دنوں میں ثابت ہوجائے گا کہ فاروق ستار کا اعلان لاتعلقی نورا کشتی نہیں تھا اور وہ حقیقتا ایم کیو ایم پاکستان کی باگ ڈور سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فاروق ستار ایم کیو ایم کو پابندی سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں، الطاف حسین کے بیانات کی وجہ سے ایم کیو ایم پر پابندی لگ سکتی ہے، سپریم کورٹ ماضی میں نیشنل عوامی پارٹی پر پابندی لگاچکی ہے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…