کراچی (این این آئی)دہشت گردوں کے علاج معالجے میں گرفتارایم کیوایم کے رہنمااور نامزدمیئرکراچی وسیم اختر اور پیپلزپارٹی کے رہنماعبدالقادر پٹیل نے انکم ٹیکس گوشوارے انسداد دہشت گردی عدالت میں بھی جمع کرا دئیے ہیں ۔ جس کے مطابق وسیم اختر نے 2014 میں 577 روپے ،2015 میں 171 روپے ٹیکس دیا ۔ 2013 میں 8 ہزار 835 اور 2012 میں 92 ہزار 607 روپے ٹیکس دیا ۔ پیپلزپارٹی کے قادر پٹیل نے بھی انکم ٹیکس کے گوشوارے انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرائے ہیں جس کے مطابق قادر پٹیل نے 2015 میں 42 ہزار 96 روپے ، 2013 میں ایک لاکھ 56 ہزار 441 روپے ٹیکس دیا ۔ وسیم اختر اور قادر پٹیل کی جانب سے گوشوارے جیل میں بی کلاس لینے کے لئے جمع کرائے گئے ہیں ۔