جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مشتاق رئیسانی کے گھر اور بیکری سے برآمد ہونیوالی رقم کا اب کیا ہوگا؟زبردست اعلان کردیاگیا

datetime 25  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ( این این آئی ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے اعلان کیا ہے کہ خزانہ اسکینڈل میں برآمد ہونیوالی رقم سے کوئٹہ میں جدید اسپتال بنایا جائے گا۔نیب کے زیر اہتمام کرپشن کی روک تھام سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ اس کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ بدعنوان عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ خزانہ اسکینڈل سے برآمد کی گئی رقم عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے اور اس رقم سے کوئٹہ میں ایک جدید اسپتال قائم کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام اداروں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ کرپشن ختم ہوگی تو ادارے مضبوط ہوں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مشیر خزانہ خالد لانگو نے کرپشن الزامات پر استعفی دیا۔ ہم نے مشورہ دیا کہ عدالتوں کا سامنے کریں۔ کون گنہگاراور کون بے گناہ ہے۔ یہ ثابت کرنا عدالتوں کا کام ہے۔ ہمیں اپنے اداروں پر مکمل اعتماد ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ امر حوصلہ افزاء4 ہے کی نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے بھر پور کردار ادا کررہا ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ بلدیات اور محکمہ خزانہ کے اربوں روپے ترقیاتی فنڈز کی تحقیقات کے دوران نیب نے مشتاق رئیسانی کے گھر اور ایک بیکری سے ستر کروڑ سے زائد کی رقم برآمد کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…