ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

مجھے فون پر دھمکیاں دینے والے سن لیں کہ میں کسی سے نہیں ڈرتی، شیرنی ہوں اور سید بھی، متحدہ کی اہم کارکن نے مستعفی ہونے کے بعد دبنگ اعلان کر دیا

datetime 25  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایم کیو ایم سے مستعفی ہونیوالی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے کہا ہے کہ واسع جلیل نے مجھے فون پردھمکیاں دی ہیں،سامنے آکر بات کریں پھر بتاؤں گی کہ میں کیا کرتی ہوں ٗبابر غوری نے پاکستان زندہ باد کی ٹوئٹ پر معافی مانگی ہے۔ایک انٹرویو میں ایم کیو ایم سے مستعفی ہونیوالی سیاسی رہنماء ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ واسع جلیل نے مجھے فون پر غلیظ باتیں کیں میں نے بھی پھر خوب سنائی ہیں ٗمجھے دھمکیاں دی گئی ہیں ٗمیں ہر جگہ جارہی ہوں کسی سے ڈرتی نہیں ہوں،سامنے آکر باتیں پھر دیکھیں میں کیا کرتی ہوں،میں ہرجگہ جارہی ہوں کسی سے کوئی ڈر نہیں ٗمیں سید اور شیرنی ہوں۔انہوں نے کہا کہ لندن رابطہ کمیٹی کیخلاف کراچی کی پوری ایم کیو ایم ہے ٗمتحدہ قائد کو اپنا لیڈ ر مانتی تھی ان کی باتیں سن کر دکھ ہوا ہے،پاکستان کے خلاف باتیں کی جاتی ہیں پھر معافی مانگ لی جاتی ہے ٗمصطفی کمال کو بھائی کہنے پر مجھے تین ماہ کیلئے معطل کیا گیا،بابر غوری نے پاکستان زندہ باد کی ٹوئٹ پر معافی مانگی ہے،احتجاجی کیمپ میں قائد کے کہنے پر شرکاء نے پاکستان کیخلاف نعرے لگائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…