کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملیر پولیس نے ایم کیوایم کے تین رہنماؤں کو تحویل میں لینے کافیصلہ کر لیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار نے کہا کہ کنور نوید جمیل ،قمرمنصور اور شاہد پاشا کو تحویل میں لینے کافیصلہ کیا گیاہے کیونکہ رہنما ملیر پولیس کو 20سے زائد مقدمات میں مطلوب ہیں ،ملزموں کی گرفتار ی کیلئے وارنٹ لے کر تحویل میں لیا جائے گا۔