جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

دنیابھرمیں ذلت کا سامنا۔۔جھوٹ پکڑا گیا،اقوام متحدہ نے پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش ناکام بنادی

datetime 23  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی)ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہوئے داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کا الزام عائد کیا اور اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے والی کمیٹی کوپاکستان پر پابندیاں لگانے کی تجویز دی بھارت کی مہیا کردہ معلومات جھوٹی ثابت ہونے پر تجویز کو مسترد کردیا گیا ۔منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ، بھارت نے داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کا الزام عائد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی کمیٹی کو پاکستان میں داؤد ابراہیم کے تین مبینہ پتے دیے تھے مگر بھارت کی مہیا کردہ معلومات جھوٹ پر مبنی تھی جس وجہ سے پابندیاں عائد کرنے والی اقوام متحدہ کی کمیٹی نے بھارتی تجویز کو مسترد کردیا ۔ واضح رہے کہ بھارت کا مقصد پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کرنا اور پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو نقصان پہنچانا تھا ۔داؤد ابراہیم کے حوالے سے ماضی میں بھی بھارت کی طرف سے دی گئی معلومات بے بنیاد اور جھوٹی ثابت ہوئی تھیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…