اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کیلئے بیلاروس اور قزاخستان سے حمایت طلب کریگا اس سلسلے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی وزیراعظم کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے 23 سے 27 اگست تک بیلاروس اور قزاخستان کا دورہ کرینگے۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق معاون خصوصی وزیراعظم نوازشریف کے خطوط بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکاشنکو اور قزاخستان کے صدر نور سلطان نذربایوف کے حوالے کرینگے۔ ان خطوط میں وزیراعظم نے نیوکلیئر سپلائر گروپس پر جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے (این پی ٹی) پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کیلئے رکنیت کے معاملے پر غیر امتیازی سوچ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بیلاروس کے صدر سے ملاقات کے علاوہ طارق فاطمی وزیر خارجہ ولادی میر میکائی، نائب وزیر خارجہ اور وزیر صنعت سے بھی ملاقات کرینگے۔ وہ قزاخستان میں وزیر خارجہ اور نائب وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کرینگے۔
پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت ،پاکستان نے اہم قدم اُٹھالیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فورنگ میں ایک رات
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
تیل کی قیمتیں مزیدکم ہوں گی،وزیر مملکت نے خوشخبری سنادی
-
فیول سبسڈی ختم، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
مڈل کلاس طبقے کے لیے اب امپورٹڈ گاڑی خریدنا آسان؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری! سمارٹ فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم
-
ورلڈ کپ کی پیش گوئیوں میں سو فیصد ریکارڈ، ماہر نے نئی چیمپئن ٹیم چُن لی
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم، 68 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
ملازمین کیلیے انکم ٹیکس کے نئے سلیبز؛ کتنی تنخواہ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی؟
-
بھارتی نوجوان بلے بازکی ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری
-
وزیراعظم نے سرکاری تعطیلات کی منظوری دیدی
-
خیبر: باڑہ میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی فرانسیسی خاتون 4 بچوں سمیت بازیاب
-
3 روزہ تعطیلات کا اعلان



















































