لندن(این این آئی) الطاف حسین کالندن میں جینا محال ،پاکستانیوں نے وہ کام کردکھایا کہ کسی کو امید ہی نہ تھی،برطانوی پولیس ششدر،پاکستان مخالف تقاریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے اشتعال انگیز بیانات کے بعد سمندر پار پاکستانیوں نے بھی قائد ایم کیو ایم کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔لندن کے ایک رہائشی محمد چوہدری نے ایک لاکھ سے زائد دستخط والی ایک شکایت لندن پولیس کو جمع کرائی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ الطاف حسین برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان میں موجود لوگوں کو اشتعال دلا رہے ہیں، ان کی اشتعال انگیزی سے پاکستان میں جانی و مالی نقصان کا باعث بن رہا ہے، انھیں فوری طور پر پاکستان بدر کیا جائے۔ اس کے علاوہ اولڈ ہم میں بھی پاکستانی نڑاد راجہ نقاش نامی نے بھی ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کے خلاف پولیس کو درخواست جمع کرائی۔ راجہ نقاش کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے پاکستانی اداروں کے خلاف بیان دے کر انھیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔اس کے علاوہ اوور سیز پاکستانیوں نے میٹروپولیٹنس پولیس کو بذریعہ فون اور ای میل شکایات کے انبار لگا دیئے ٗ پولیس اسٹیشن جا کر بھی شکایات درج کرائیں جس پر میٹرو پولیٹن پولیس کو شکایت درج کرانے کیلئے ای میل جاری کرنا پڑا۔ اوور سیز پاکستانیز نے ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقاریر میٹروپولیٹن پولیس کو ارسال کیں جس کا ترجمہ پولیس خود کرائیگی۔ میٹروپولیٹن پولیس کا اسپیشل آپریشن 15 شکایات کا جائزہ لے گا، اسپیشل آپریشن 15 انسداد دہشت گردی کے معاملات دیکھتا ہے۔ اس کے علاوہ لندن میں پاکستانی کمیونٹی نے ایم کیو ایم قائد کے خلاف ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان بھی کیا ہے۔
الطاف حسین کالندن میں جینا محال ،پاکستانیوں نے وہ کام کردکھایا کہ کسی کو امید ہی نہ تھی،برطانوی پولیس ششدر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
پنجاب حکومت کا عوام کیلئے تحفہ، نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال تیار
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
پی آئی اے کے اثاثوں کی مجموعی مالیت کتنی اور کتنے اثاثے فروخت کیے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل















































