منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایم کیوایم پر پابندی ،پیپلزپارٹی کا موقف سامنے آگیا

datetime 23  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیونے کہاکہ گزشتہ روز سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی ہوچکی لیکن پابندی کا فیصلہ قانون کے مطابق کیا جائے گا۔منگل کوایکسپوسینٹر کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئیمولا بخش چانڈیو نے کہاکہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات ہوئی جو بہترین تھی خود وفد ایم کیوایم نے وزیر اعلی سندھ کے اقدامات اور دل جوئی کی تعریف بھی کی ۔ ملاقات میں ایم کیو ایم نے حکومت سندھ کے سامنے 3 مطالبات رکھے جن میں لاپتہ افراد کی بازیابی،ایم کیوایم کارکنان کی ماورائے عدالت قتل اور ہڑتال ختم کرنے سے متعلق تھے، ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی لیکن ملاقات کے 2 گھنٹے بعد ہی حالات نے کروٹ بدلی اور سب کچھ تہس نہس ہوگیا اب تک سمجھ میں نہیں آیا کہ گزشتہ روز ہونے والا افسوسناک واقعہ کیوں ہوا۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ قائد ایم کیو ایم کے پاکستان مخالف بیان کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کریں گے اور برطانوی حکومت سے رابطہ کرنے کا بھی کہا جائے گا، امید ہے لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے جرم پر برطانوی حکومت بھی اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف جو بھی کارروائی ہونی تھی وہ ہوچکی لیکن پابندی کا فیصلہ قانون کے مطابق ہی کیا جائے گا۔مولا بخش چانڈیونے کہاکہ اپنی جماعت کے نظریات اور پارٹی کارکنان و قیادت کے مفادات کے لئے سیاسی اختلافات رکھنا درست ہیں لیکن ملک کے ساتھ اختلاف کا سوچنا بھی گناہ ہے حکومت کے ساتھ اختلاقات تو ہوسکتے ہیں لیکن ملک ماں ہے اور ماں سے اختلاف نہیں ہوسکتا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…