بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

حساس اداروں کی محنت رنگ لے آئی, دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

datetime 23  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حساس اداروں کی نشاندہی پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کوٹلی بڑی تباہی سے بچ گیا پاک آرمی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں دو دہشتگر د گرفتار کر لیے گئے ، تفصیلات کے مطابق ضلع کوٹلی پاک آرمی اور پولیس کی مشترکہ کاوشوں سے بڑی تباہی سے بچ گیا حساس اداروں کی نشاندہی پر عدیل ولد شاہ کمال قوم راجپوت ساکن سہنسہ رحمان پل کوٹلی سے گرفتار کر لیا گیا دہشت گردوں کا کوٹلی ، کھوئی رٹہ مختلف جگہوں کو ٹارگٹ کرنے کا ارادہ تھا عدیل نامی دہشت گرد سے 10کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا عدیل کی نشاندہی پر لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاؤں کھڈ مٹھی دھڑہ سے پاک آرمی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کر کے محمد اکرام ولد عبداللہ قوم گجر کو گرفتار کر لیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ محمد اکرم اس سے قبل بھی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں 6سال کی قید کاٹ چکا ہے اور 2سال قبل ہی رہا ہوا تھا ادھر عوامی حلقوں نے پاک آرمی حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کاوشوں پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کی کاوش سے ضلع کوٹلی بڑی تباہی سے بچ گیا دہشت گردی کے بڑے منصوبہ کو ناکام بنانے اور نیٹ ورک پکڑنے پر جائنٹ آپریشن میں شامل افراد کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا جانا چائیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…